ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ایم کیو ایم رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن،میئر کراچی وسیم اختر اوردیگر کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں کیس میں نامزد ایم کیو ایم رہنما محفوظ یار خان اور استغاثہ کے ایک گواہ پیش ہوئے تاہم عدالت نے مقدمات پر مزید کارروائی ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر 2 جون تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائینز میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت درج ہیں۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...