بہادرآباد میں نادان دوست بیٹھے ہیں، کامران ٹیسوری

بہادرآباد میں نادان دوست بیٹھے ہیں، کامران ٹیسوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا سربراہ کوئی بھی ہو،بہادرآباد میں نادان دوست بیٹھے ہیں، عامر خان بہادآباد گروپ کے نامعلوم سربراہ ہیں۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ بہادرآباد والوں نے پارٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے،عامرخان بہادآباد گروپ کے نامعلوم سربراہ ہیں، بہادرآباد میں عامرخان سب کو چلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کی راہ ہموار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فاروق بھائی چاہتے تھے جماعت تقسیم نہ ہو لیکن پانچ مئی کے جلسے کے بعد فاروق بھائی کوئی معاونت کی گئی، وسیم اختر پر الزام نہیں لگایا صرف حساب مانگا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خالد مقبول نیک آدمی ہیں، خواجہ سہیل بھائی موڈی آدمی ہیں ان کی پروانہ کریں، بہادرآباد گروپ میں 8 کا ٹولا ہے، یہ کسی کے باپ کی پارٹی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا سربراہ کوئی بھی ہو میں کسی اور پارٹی میں نہیں جاؤں گا، بہت سارے بند دفاتر واپس ملنا چاہیں ۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ بہادر آباد والوں سے ذاتی اختلاف نہیں، بہادرآباد میں ایک اسٹیبلشمنٹ کا آدمی موجود ہے، پاکستان کی ایجنسی کا بندہ ہونا کوئی غلط بات نہیں ہے۔