قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو آج طلب کر لیا

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن، این این آ ئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نوازشریف پر4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ،کمیٹی اجلاس کی صدارت چوہدری اشرف کریں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس(آج)بدھ کو طلب کرلیا گیا ۔جس میں کمیٹی نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت کو بھجوانے کے معاملے کا جائزہ لے گی ، نوازشریف پر لگے الزام کی وضاحت اور حقیقت جاننے کیلئے کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو بھی طلب کرلیا ہے ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین چوہدری اشرف کریں گے ۔رکن قائمہ کمیٹی رانا حیات نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا تھا اور ان کے پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین نیب طلب

مزید : کراچی صفحہ اول