صوبے بھر میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سراپا احتجاج

صوبے بھر میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سراپا ...

مٹہ(نمائندہ پاکستان)صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پورے مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور احتجاجاً بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عوام ادویات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایمرجنسی ادویات نہ ملنے پر لوگوں کی شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پوری مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور کو احتجاجاً بند ہونے سے عوام کو ادوایات ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض اپنے اپنے میڈسن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ادھر ہسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں کی بعض میڈیسن نہ ملنے سے ان مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں کی بندش سے اس وقت انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔ اس موقع پر ضلعی کمیسٹ صدر خواجہ رشید، مٹہ صدر محمو ایوب ، عظمت علی خان نے بھی کمیسٹ ایسویسی ایشن سے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کا ہمارے مطالبات جب تک حل نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گئی۔کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تو اتنی ادویات پہلے سے نہیں ہے اسلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا کر میڈیکل سٹور والوں کیساتھ سنجیدگی کیساتھ معاملات حل کریں کیونکہ میڈیکل سٹور اور صوبائی حکومت کی اس تازہ جنگ میں غریب عوام کی جانوں کو خطرہ ہے جو نہ میڈیکل سٹور والوں کو ہے اور نہ صوبائی حکومت کو ہے

ہنگو،پبی (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) 2017ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ضلع ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن سراپا احتجاج ۔ ٹل میں ایسوسی ایشن رہنماوں کا زبردست احتجاج ۔نا منظور نا منطور 2017ایکٹ میں ترمیم نا منظور کے نعرہ بازی ۔ضلع بھر میں تمام میڈیسن دکانیں مکمل طور پر بند ۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ مطالبات نہ ماننے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی صوبائی حکومت کے رویہ اور 2017ایکٹ میں ترمیم پر صوبائی حکومت کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع ہنگو اور اورکزئی بھر کے تمام میڈکل سٹور ز غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے جبکہ ٹل میں ایسو سی ایشن رہنماؤں نے بنوں چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر جنت گل، چیئر مین اکرام ، سابق ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل ، فاروق بنگش،ملک اسرار ،ضلعی رہنماء رفیق بادشاہ و دیگر نے صوبائی حکومت کا کالہ قانون ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ 2017ایکٹ میں ترمیم کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے اورخیبر پختونخواہ میں کیمسٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میڈیکل سٹورز مالکان کو سہولیات دینے کے بجائے مزید مسائل کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں جبکہ 2017ایکٹ میں ترمیم کے مطابق ہر میڈکل سٹور میں فارمسسٹ کی موجودگی ممکن نہیں جبکہ فارمسسٹ ڈاکٹر لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ میڈکل سٹورز مالکان فارمسسٹ ڈاکٹر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ مظاہرین نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا احساس ہے تا ہم صوبائی قائدین کے ساتھ کسی بھی حالت میں شانہ بشانہ رہتے ہوئے حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے تک میڈیکل سٹورز بند رکھتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ادھر کیمسٹ ایسو سی ایشن کے احتجاج کے باعث عوام اور بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور عوامی حلقوں نے بھی جنگی بنیادوں پر حکومت سے کیمسٹ ایسو سی ایشن کے مسائل حل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے* ڈرگ ایکٹ کے خلاف پبی بازار اور پبی سٹیشن بازار میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایوسی ایشن کا مکمل شٹر ڈاؤن ہڑ تال کیمسٹوں کا جی ٹی روڈ پر احتجا جی ریلی صو با ئی حکو مت کے خلاف نعرہ بازہ کر تے ہو ئے پبی پریس کلب کے سامنے مظا ہرہ کیا تفصیلات کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن پبی کے صدر محسن شا جی کی قیادت میں پبی بازار اور پبی سٹیشن بازار میں کیمسٹوں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تمام میڈیکل سٹور بند رہے کیمسٹوں نے پبی بازار میں جی ٹی روڈ پر احتجا جی ریلی نکا لی اور ڈرگ ایکٹ کے خلاف نعرہ بازی احتجا جی کیمسٹوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ئے تھے احتجا جی مظا ہرین نے پبی پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہرہ کیا جس سے صدر محسن شا جی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت کیمسٹوں کا معا شی قتل بند کریں اور فوری طور ڈرگ ایکٹ واپس لیں صو با ئی حکو مت کے ظا لما نہ اقدا مات کی و جہ سے ہم ہڑتال پر مجبور ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایکٹ واپس لینے تک یہ شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول