سخا کوٹ،10دہیات کے ہزارون باشندوں کاآئندہ ووٹ نہ دینا کا فیصلہ
سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان )یونین کونسل سخاکوٹ بانڈہ جات کے دس دیہات کے ہزاروں مکینوں نے سوئی گیس سے محرومی کے باعث ائندہ الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے اور اپنے حقوق اتفاق کے طاقت سے حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان علاقہ غونڈو میں منعقدہ اولسی جرگہ میں کیا گیاجس میں علاقہ بھر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اولسی جرگہ سے ماسٹر امان اللہ، وزیر بادشاہ،قاری فضل امان،حمید خان، گل زمان،نیک محمد ،محمد نعیم،اسد خان،فضل الرحمان،اور اکرام ،طاہر خان نے خطاب کیا اس موقع پر باہمی مشاورت سے38رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ائندہ کا لائحہ عمل طے کریگی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے سیاسی عزائم نہیں لیکن یہ اتحاد سوئی گیس مسائل کے حل کے لئے یک نکاتی ایجنڈہ پر ہے جو پسماندگی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس پاس کے علاقوں کو سالوں پہلے سوئی گیس فراہم کی گئی ہے لیکن غریب علاقوں کو قصداً نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوااور بصورت مجبوری الیکشن سے پہلے سوئی گیس نہ دینے کی صورت میں ووٹ ڈالنے سے بائیکاٹ کا اعلان کیاانہو ں نے کہا کہ سیاسی قائدین کی طرف سے مسلسل نظراندازی پر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں اگر ہمارا جائز مطالبہ حل نہ کیا گیا تو عید الفطر کے بعد اپنے مہم میں مزید تیزی لائیں گے اور لائحہ عمل تیار کریں گے۔