نواز شریف نے ممبئی حملوں بارے بیان دیکر سلامتی خطرے میں ڈال دیا:اسد قیصر

نواز شریف نے ممبئی حملوں بارے بیان دیکر سلامتی خطرے میں ڈال دیا:اسد قیصر

ٹوپی ( نامہ نگار) ٹوپی میں آصف قیوم اور احسان اللہ کے اعشائیہ میں سیپکر اسد قیصر کی شرکت اعشائیہ کا انتظام گلہ ریسٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا، جس میں حاجی رنگیز احمد خان ، سہیل یو سفزئی اور محمد یونس سمیت بیسوں کی تعداد میں تحصیل کونسلرز اور نیبر ہڈ کونسلر ناظمین شامل تھے۔ نواز شریف ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ 2018کے انتخابات میں پی ٹی ائی ضلع صوابی کے دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔ اسدقیصر کا میڈ یا سے بات چیت، تفصیل کے مطابق پیر کے شام کو تحریک انصاف تحصیل ٹوپی کے کونسلران آصف قیو م خان اور احسان اللہ نے گلہ ریسٹ ہاؤ س میں ایک پر تکلف اعشائیہ کا احتتام کیا ۔ اعشائیہ میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سابقہ امیدوار پی کے 36اور ضلعی نائب صدر حاجی رنگیز احمد خان تحصیل ٹوپی کے ناظم سہیل خان یوسفزئی ، نائب ناظم محمد یونس خان ، تحصیل کونسلر صبیر خان ، نیبر ہڈ کونسلرز کے ناظمین ملک نیا ز محمد خان ، سعید الرحمن ، عبد الکریم عرف منے ، تحصیل سابقہ صدر سید الطاف حسین شاہ ، نائب صدر محمد شعیب، سابقہ تحصیل فنانس سیکرٹری فضل محمد اور مجاہد خان سمیت بیسوں کی تعداد میں پارٹی عہدیدران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصرنے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ کہ نواز شریف نے ممبی حملوں کے حوالے سے بیا ن دیکر ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے بیان کو انتہائی گمراہ کن قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 6کے تحت نواز شریف پر مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں پر مظالم اور ہندوستانی جاسوس کلمبوشن یادو کے حوالہ سے آج تک منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی ائی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع صوابی کے دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر مکمل کامیابی حاصل کر ئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر