ڈیرہ ،درازندہ چیک پوسٹ پر جعلی پولیس اہلکار دو نمبر گاڑی سمیت گرفتار

ڈیرہ ،درازندہ چیک پوسٹ پر جعلی پولیس اہلکار دو نمبر گاڑی سمیت گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درازندہ چیک پوسٹ پر جعلی پولیس اہلکار دو نمبر گاڑی سمیت گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی نمبرBDC836کو روکا جو دوران تفتیش نمبرات میں تضاد پایا گیا اس دوران ملزم نے پولیس کو جعلی پولیس کارڈ دکھایا پولیس نے جعلی پولیس اہلکار اشفاق علی سکنہ حال ضلع ژوب کو گرفتار کرلیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ ملزم کیخلاف 419-420/468-471/170ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر