دیر بالا ،رمضان المبارک میں سستا بازار ہوگا

دیر بالا ،رمضان المبارک میں سستا بازار ہوگا

دیر بالا (نمائندہ پاکستان ) رمضان المبارک کے دوران دیر بالا میں سستا بازار لگا ینگے ۔ مجسٹریٹ روزانہ کے بنیاد پر بازاروں کے چیکنگ کرینگے ۔ اور اشیا ء خورد نوش کے نرخوں پر کھڑی نظر رکھے گا ۔ جب کہ ہر تیسرے روز میں خود بھی چکر لگاوں گا ۔ ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے ۔رمضان المبارک کے دوران زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔ ہم نے رمضان المبارک کیلئے ایک خصوصی پلان تیار کیا ہے ۔ جو اشیاء خورد نوش کے نرخوں پر خصوصی نظر رکھی گے۔ اور روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ پیش کریگا ۔ اس سلسلے میں پرائس کمیٹی سے میٹنگ ہوا ہے ۔ جس میں دال سبزیوں اور گوشت کے نرخوں پر تفصیلی بات چیت ہوئے ہے۔ قصابوں کے ساتھ بھی اجلاس ہوا ہے ۔ جس میں گوشت کے فروخت کیلئے نرخ مقرر ہوگی۔ انہوں نے کہا ۔ کہ رمضان سستا بازار ہر سب ڈویژن میں منعقد کرینگے ۔ اس کے علاوہ درزیوں /ٹیلر وں کو بھی جلد بلائینگے ۔ اور ان کو کپڑے بنوانے کیلئے نرخ مقرر کیا جائے گا۔کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر دیر نے کہا ۔کہ ہم تمام تر توجہ ایجوکیشن پر دے رہا ہے۔اور اس کیلئے جامع پالیسی مرتب کیا ہے۔ کہ سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچیاں ائے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے پچھلے سال 22000بچیاں ائے ہے ۔ اور اب 42000بچیاں آکر سرکاری سکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ہمیں پتہ چلا ہے ۔ کہ سرکاری سکولوں زیادہ تعداد میں بچیاں ارہا ہے۔ جس کیلئے سیکنڈ شیفٹ کا پروگرام ہے ۔ اب زیادہ تعداد طالبات کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں جس میں روڈ واٹر سپلائیز اور بلڈینگ وغیرہ شامل ہے ۔ اس کے معیار اور مقدار پر کوئی سودا بازی نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دیر کو خوبصورت بنوانے کیلئے پلان پر عمل ہو رہا ہے ۔ جہاں تک سیاحت یعنی ٹورزم کا تعلق ہے ۔ ان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ اس میں کمراٹ ، بن شاہی ، عشیرہ درہ ، لواری ٹاپ، زخنہ ، وغیرہ شامل ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...