صوابی ،جے یو آئی نظریاتی اجلاس ،مولانا خلیل احمد مخلص امیدوار نامزد

صوابی ،جے یو آئی نظریاتی اجلاس ،مولانا خلیل احمد مخلص امیدوار نامزد

صوابی ( بیورورپورٹ ) جے یو آئی (نظریاتی)نے مرکزی امیر وسابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 صوابی 1سے امیدوار نامزدکردیا جبکہ دیگر حلقوں میں امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ رمضان المبارک کے بعد دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کی روشنی میں کیاجائے گااس سلسلے میں جے یو آئی ضلع صوابی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس حجرہ زمان خان میں ضلعی نائب امیر مولانا قاری محمد اسماعیل کی صدارت میں ہوا جلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ رمضان المبارک میں عاملہ اور پارلیمانی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوکر ضلعی شوریٰ کو دیگر جماعتوں کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی رپورٹ پیش کی جائے گی این اے 18کے تمام یونین کونسلوں میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس سے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص اورجنرل سیکرٹری حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ آج ملک نازک صورتحال سے گزررہاہے جبکہ اس وقت نوازشریف کا بھارت کے حوالے سے حالیہ بیان نے قوم میں مزید بے چینی پیدا کردی ہے غیر ملکی قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی درپردہ کوشش کررہی ہے اورملک میں عدم استحکام پیداکیاجارہاہے لبرل اورسیکولر قوتیں عوام کے دفاع نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...