پاکستان،نیپال کے درمیان علم وادب کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان،نیپال کے درمیان علم وادب کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا اپنی نوعیت کا ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیپال کے درمیان علم وادب کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کا اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ طے پاگیا ۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستان اور نیپال کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اکادمی ادبیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید جبکہ نیپال کی طرف سے اکادمی نیپال کے وائس چانسلر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر نیپال میں پاکستان کے سفیر مظہر جاوید، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے بین الاقوامی امور کے افسر نوشاد خالق اور نیپال کے حکام بھی موجودتھے۔ ایم او یو پر عمل درآمد کے لئے دونوں ممالک کے حکام آئندہ سال کی حکمت عملی کی تیاری پر فوری کام کا آغاز کریں گے جس کے تحت انگریزی زبان میں شائع شدہ پاکستانی تصانیف کا نیپالی لغت میں ترجمہ کیاجائے گا۔

معاہدہ

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...