غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد( آن لائن ) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلسل تشدد پر تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ہے کہ یے فلسطین کے عوام ساتھ یکجہتی کا وقت ہے ، ہمیں زخمیوں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس تشدد پر عالمی سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے خاموشی بہت ہی مایوس کن اور پریشان کن ہے۔میں خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوجیوں کی اس تشدد پر حیران ہوں ، یے حملے اور تشدد ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے جبکہ 2500 سے زیادہ نہتے افراد زخمی ہوئے ہیں،یہ قتل عام بین الاقوامی قوانین اور معیار کی کھلی خلافورزی ہے، بین الاقوامی برادری کو سنجیدگی سے اس پر مداخلت کرنی ہوگی کیوں کہ اسرائیل کو اس طرح قتل کرنے اور قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔