آزادی کی باتیں کرنیوالے مغربی ایجنڈے کو تقویت دیتے ہیں : فضل الرحمن

آزادی کی باتیں کرنیوالے مغربی ایجنڈے کو تقویت دیتے ہیں : فضل الرحمن

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ہماری معیشت پر مغربی دنیا کی اجارہ داری ہے،آزادی کی باتیں کرنیوالے مغربی ایجنڈے کو تقویت دیتے ہیں ستر سال پاکستان کے بیت چکے ہیں لیکن آج بھی مذہب بیزار قوتیں پاکستان پر قابض ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام اور ایم ایم اے کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے تہذیب کانفرنس کے موقع پر بانی و چیئرمین پاکستان نعت کونسل حافظ فیصل بلال حسان سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ستر سال ہو گئے لیکن آج بھی مذہب سے بیزار قوتیں قابض ہیں ۔کفری نظام کے پیروکار یورپی اور بے حیائی کا نظام لانا چاہتے ہیں ،امریکہ کو پیغام دینا ہے کہ ان کی تہذیب نہیں اسلامی نظام کو چاہتے ہیں ۔بے حیائی کو جوانوں کی خواہشات کا نام دیا جا رہا ہے ۔ اسلام میں سود ‘شراب ‘فحاشی کو حرام قرار دیا گیا ہے اور آج ان خرافات کو روشن خیالی سے جوڑا جا رہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی لوگ ریاست اور پاکستان سے وفادار ہیں ‘غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے امریکہ کی بالادستی قائم ہے ‘ہمیں کسی سے وفاداری کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

فضل الرحمن

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...