نواز شریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے : ہمایوں خان

نواز شریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے : ہمایوں خان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے جسکی ہم مزمت کرتے ہیں وہ اپنے مفادات کے لیئے ملکی سلامتی داو پر لگارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی سے ناراض سینئر رہنما انجنیئر امان الحق کی ناراضگی ختم کرانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور امان الحق خان غزنی خیل نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی فنانس سیکریٹری فرزند وزیر۔ عبدالجبار خٹک۔ ڈویژنل صدر احمد کنڈی۔ سید سجاد شیرازی۔ سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی ۔ ملک فرحان دھپ۔ جنرل سیکریٹری ضلع ڈیرہ حنیف پیپا ایڈوکیٹ ۔ پیپلز لیبر بیورو کے ایوب لال بادشاہ۔ سمیع بھابھا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مجھے پی پی پی میں شامل کرنے والے امان الحق خان غزنی خیل تھے جب میں انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کا طالب علم تھا انکی پارٹی سے ناراضگی میرے لیئے تکلیف دہ تھی آج انکی فعالیت سے ڈیرہ کے تمام کارکن خوش ہیں مجھے امید ہے کہ اب ڈیرہ میں مقامی اختلافات کا بھی خاتمہ ہوگا جس میں امان الحق خان غزنی خیل بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے کنٹرول میں حکومت کی ناکامی سب کے سامنے ہے مرکزی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے لیئے امداد کا اعلان تک نہیں کیاجاتا جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر ہم نے سینیٹ میں یہ معاملہ اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کی برسراقتدار سیاسی قیادت وفاقی حکومت کا حصہ ہے مگر ائیرپورٹ بند ہے۔ نیشنل بنک کاریجنل دفتر یہاں سے بند کردیا گیا ہے دیگر مسائل بڑھ گئے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی یہ سب یہاں کے رہنماوں کے عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اسکا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا جس کے فیصلے کی سب پاسداری کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی۔ صوبائی فنانس سیکریٹری فرزند وزیر۔ عبدالجبار خٹک۔ ڈویژنل صدر احمد کنڈی۔ سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی۔ سید سجاد شیرازی۔ ملک فرحان دھپ۔ سردار انعام اللہ تاجو خیل۔ محمد حنیف پیپا۔ محمد ایوب لال بادشاہ ۔ ظفر عباس درانی۔ ضلع کونسل تحصیل کونسل کے ممبران اور دیگر راہنما بھی موجود تھے اس موقع پر امان الحق خان نے ضلع کونسل کے ممبر اپنے بھائی انعام الحق خان۔ تحصیل کونسل کے ممبر اپنے بیٹے معین الحق خان۔ تحصیل کونسل کے ممبر عارف زیدی کے تحریک انصاف سے استعفی سمیت دو مزید ضلع ممبرز اور ایک تحصیل ممبرز کے استعفی صوبائی صدر کو پیش کئے جو ہمایوں خان نے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی کے حوالے کیئے جو انکا باضابطہ اعلان کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر