پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش سے گرمی کم ہوگئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش سے گرمی کم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی اور درجہ حرارت میں تین سے چار سنٹی گریڈ کی کمی ہو گئی۔ گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 میں بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد 46 ، لاڑکانہ،سکھر، روہڑی، چھور، پڈعیدن، مٹھی، رحیم یارخان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔