پشاور میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائیاں

پشاور میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائیاں

پشاور( سٹاف رپورٹر)پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ‘ مزید 4 سکولوں کو اضافی فیسیوں کی وصولی پر نوٹسز جاری ‘24 گھنٹوں کے اندر فیس وا پس کرنے کے احکامات جاری ‘ پی ایس آر ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے سکول کی رجسٹریشن بلا تاخیر معطل کی جائیگی‘ منجینگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھاری سید ظفر علی شاہ ‘ تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے شکایات سیل میں شکایات درج ہونے کے بعد منجینگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل عزیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چارسکولوں جن میں دی سمار ٹ سکول نشتر آباد ‘سینٹ فرانسیز سکول حیات آباد‘ راسین سکول سسٹم گلبہار اور کڈ سکول گلبہار کا دورہ کیا اس موقع پر خصوصی ٹیم نے چاروں سکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اضافی فیس والدین کو واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دی سمارٹ سکول نشتر آباد نے ٹیم سے تعاون کرتے ہوئے کل تک مکمل اضافی فیس واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر والدین کو کل تک اضافی فیس کی واپسی کیلئے سکولز سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوس سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سکول مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل دآرمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر بلاتاخیر انکی رجسٹریشن معطل کرکے سکول انتظام پی ایس آر اے سنبھالیں گی انہوں نھے عوام سے پرائیوٹ سکولز کے خلاف شکایت کیلئے شکایت سیل نمبر 091-5720048 یا بذریعہ ای میل kppsra.complaint@gmail.com پر رابطہ کی ہدایات جاری کیں

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...