چیف سیکرٹری کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس

چیف سیکرٹری کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرنگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کے 631 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ ترقی پانے والو ں میں محکمہ عملہ کے 2 افسران کوگریڈ 20 میں اورایک افسر کو گریڈ 19 اور 4 افسران کو پی ایم ایس گریڈ 18 میں،محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 24 افسران کو گریڈ 20 اور33 افسران کو گریڈ 19 میں،177 افسران کو گریڈ 18 میں اورمحکمہ صحت میں40 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں،88 ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں اور262 ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔صوبائی سلیکشن بورڈ نے افسران کی سالانہ رپورٹ کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کردیئے کہ جن افسران کی تین یاتین سے زیادہ سالانہ رپورٹ موجود نہ ہوں تو ان کے خلاف شوکاز نوٹس برائے نوکری سے برخاستگی جاری کئے جائیں۔