ہنگو میں علاقہ غیر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

ہنگو میں علاقہ غیر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوعلاقہ غیرسے بنوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔کارکے ڈیگی سے بریف کیس میں چھپائی گئی 15کلوگرام چرس اور5کلوافیون برآمد۔ملزم گاڑی سمیت گرفتار۔ڈی ایس پی شوکت بخار ی اور ایس ایچ او دوآبہ طارق خان نے تھانہ دوآبہ میں میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرکی خصوصی ہدایت پر علاقہ کربوغہ شریف میں مخبرکی اطلاع پرناکہ بندی کرکے علاقہ غیر وزیرستان ایجنسی سے براستہ دوآبہ ضلع بنوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرکارنمبر465.پشاورکے ڈیگی سے بریف کیس میں چھپائی گئی 15کلوگرام چرس اور 5کلو گرام افیون برآمدکرکے بین الاضلاعی سمگلر طارق شاہ ولدظاہرشاہ سکنہ شمالی وزیرستان کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ دوآبہ میں9C CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈی ایس پی شوکت بخاری اور ایس ایچ او طارق خان نے کہا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف متحرک ہے۔جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔جرائم پرموثرکنٹرول کیلئے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں ننے کہا کہ عوام کے تعاون سے پولیس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ جرائم پرقابوپانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر