کوہاٹ میں دودھ کی رکھوالی کی ذمہ داری بلی کے حوالے

کوہاٹ میں دودھ کی رکھوالی کی ذمہ داری بلی کے حوالے

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) دودھ کی رکھوالی کی ذمہ داری بلی کے حوالے‘ جیل روڈ پر یومیہ ٹیکس وصولی کی ذمہ داری ایک بار پھر ٹی ایم اے اہلکاروں کے حوالے‘ سستا بازار ایریا کا ماہانہ ٹھیکہ کینسل‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ نے سستا بازار ایریا کی حدود میں یومیہ چار ہزار روپے پر ٹھیکہ دے رکھا تھا جہاں سے ماہانہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے ٹی ایم اے کو آمدن ہو رہی تھی مگر گزشتہ روز ٹی ایم او نے اینٹی کرپشن افسران کی تسلی کے لیے ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور محکمہ فوڈ یہ ٹیکس وصول کرنے لگا اور پہلے دن ذرائع کے مطابق 4 ہزار 7 سو روپے جمع کروائے مگر دوسرے دن ٹی ایم اے اہلکاران پرانا ٹانگہ سٹینڈ سے کوتل پلازہ تک ہر چھاپڑی فروش سے 100 روپے وصول کرتے دکھائی دیئے شہریوں کے مطابق ایک جانب تو حکومت عارضی انکروچمنٹ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تو دوسری جانب ٹی ایم اے سٹاف اپنی جیبوں کو بھرنے کے لیے جگہ جگہ چھاپڑی فروشوں کی سرپرستی کرتے دکھائی دیتے یں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...