ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری، سڑکوں پر دراڑیں

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری، سڑکوں پر دراڑیں

ہوائی (صباح نیوز) ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کے اخراج جاری ہے ،سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں ، قریبی علاقوں سے مزید افراد کی نقل مکانی متوقع ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوائی کے کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخرا ج کا سلسلہ جاری ہے، بہنے والے لاوے سے نزدیکی ہائی ویز کو بھی خطرہ لاحق ہے، لاوے کے اخراج کے اثرات نزدیکی سڑکوں پر بھی نظر آنے شروع ہوگئے، کئی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ قریبی علاقوں سے مزید افراد کی نقل مکانی کا امکان ہے۔صورت حال خراب ہونے سے قبل مزید افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔اس سے قبل 2 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں، لاوے کے ساتھ زہریلی گیس کا اخراج بھی جاری ہے۔ قریبی علاقوں میں آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ زہریلی گیس کے اخراج سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جبکہ جنگلی حیات بھی خطرے میں ہے۔

لاوے کا اخراج

مزید : پشاورصفحہ آخر