ٹوپی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ٹوپی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ٹوپی (تحصیل رپورٹر) کمشنر مردان ڈویژن کی کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگادئے ٹی ایم ایز، محکمہ تعلیم ، صحت، ائریگیشن ، روڈز، واٹر سپلائی، صفائی، سرکاری و قبرستانوں پر لینڈ مافیا قبضہ،ٹوپی گرلز ڈگری کالج نام، پیسکو اور دیگر محکمہ جات کے خلاف شکایات کمشنر مردان ڈویژن سید ذاکر حسین آفریدی نے موقع پر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری جب کہ رمضان کیلئے اشائے خورد ونوش کی قیمتوں کو قانون کے مطابق لانے اور تمام محکمہ کے افسران کو عوامی خدمات کو سرانجام دینے کی سختی سے تاقید کی تفصیلات کے مطابق فضل حقانی لائبریری صوابی میں کمشنر مردان ڈویژن کی کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر صوابی خورشید عالم ، اے ڈی سی محمد طارق خان چاروں تحصیلوں کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ سمیت تاجر برادری، ٹرانسپورٹر، ڈی آر سی، اصلاحی جرگے اور صحافیوں کی کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر حاجی غریب شاہ جدون، میاں غلام بادشاہ،خان محمد، صفدر خان چیئرمین، جہانزیب ڈاگئی،تحصیل ناظم واحد شاہ ، سید عارف شاہ ٹوپی، اور دیگر نے الگ الگ شکایات کرتے ہوئے کہا کہ کنڈل ڈیم آراضی مالکان کو تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہے ٹوپی میں لینڈ مافیا سرگرم ہے قبرستان کی آراضی میں خرید و فروخت تعمیرات جاری ہیں ٹی یم اے ٹوپی سولر سٹریٹ لائٹس خراب صفائی کی اب تر حالات صوابی ٹوپی میں سنیٹری سٹاف کی انتہائی کمی اورریٹائرڈ یا فوت شدہ سنیٹری سٹاف کی جگہیں ابھی تک خالی ٹوپی شہر کے قریبی موضعات کیساتھ آراضی تنازعات حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے موجودٹوپی آراضی پر گرلز ڈگری کالج کو کاٹھا کے نام پر صوبائی سپیکر کی دو برادر موضعات کو آپس میں لڑانے تحصیل غازی کیساتھ تحصیل ٹوپی و ضلع صوابی کی حدبندی نہ ہونا صوابی میں عوام نے محکمہ تعلیم کو 20کنال آراضی مفت انتقال کی تاحال کوئی تعلمی منصوبہ یا سکول تعمیر نہیں کیا جارہا ہے ٹوپی اور صوابی میں ہسپتالوں میں کوئی صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پشاور مردان ریفر کرنا ضلع صوابی میں دوکانداروں کی اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمت عوام سے وصول کرنا ٹرانسپورٹر کا گاڑیوں میں اوور لوڈنگ زائد کرایہ کی وصولی ٹی ایم اے کے جاری کردہ شیڈول سے زائد فیس کی وصولی اڈوں میں مصافروں کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں محکمہ پٹوار کی روایتی حربوں سے عوام عاجز آچکے ہیں واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ، صفائی عملہ کی کمی اور سرکاری فنڈز سے ٹوپی تحصیل ناظمکااپنا زاتی تشہیر آبنوشی اور آبپاشی کے کئی مسائل موجود جب کہ ٹریفک عملہ ٹریفک کی روانی کی بجائے جرمانوں تک محدود ہوچکی ہیں اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن سید ذاکر حسین شاہ نے موقع پر احکامات جاری کئے ٹوپی میں تجاوزات قبرستانوں کو سپریم کورٹ آرڈر کے مطابق فوری طورپر قبضہ مافیا سے واگزار ٹوپی کالج نام مسئلہ پر مشران کی کمیٹی محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کے افسران سے موقع پر جواب طلبی کی اور عوام سے وعدہ کیا کہ تمام سرکاری محکمے عوام کی خادم ہیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور بے جا رکاوٹ دالے عوام کو تنگ کرنے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ان افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی اور جو مسائل عوامی اور حل طلب ہے ڈپٹی کمشنر صوابی کو ہدایت کی فوری طور ان امور پر میٹنگز محکموں اورعوام کے درمیان کی جائیں تاکہ مسائل خوش اصلوبی سے حل کئے جاسکیں،

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...