ڈیرہ ،نامعلوم ملزمان نے بند کورائی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو گھر میں قتل کردیا

ڈیرہ ،نامعلوم ملزمان نے بند کورائی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو گھر میں قتل ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)نامعلوم ملزمان نے بند کورائی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو گھر میں قتل کردیا ،مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر بند کورائی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدود میں واقع علاقہ بند کورائی میں شیر مان خان محسود کو رات کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا بند کورائی پولیس نے مقتول کی بیوی جاندینہ بی بی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر