وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان،نتیجہ 84فیصد رہا

وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان،نتیجہ 84فیصد رہا

پشاور(پ ر) وفاق المدارس نے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخواہ مولاناحسین احمد نے نتائج کے بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امسال ملک بھر میں 339816طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا ہ سے ایک لاکھ 47ہزارطلبہ وطالبات امتحا ن میں شریک ہوئے۔ ان شرکاء میں ملکی سطح پر 28553طلبہ وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔اور 54283ناکام ہوئے۔یوں مجموعی اعتبار سے نتیجہ 84فیصدرہا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور نے ملکی سطح پر چھ اورصوبائی سطح پر چودہ پوزیشنیں اپنے نام کرکے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا۔صوبہ خیبر پختونخوا ہ سے تعلق رکھنے والے وہ مدارس جنہوں نے ملکی سطح پر پوزیشنیں حاصل کی ہیں ان کی تفصیل یوں ہے ۔درجہ عالمیہ سال اول مساوی ایم اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد نعیم ولد نجیب اللہ نے 585نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم مساوی بی اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم ذاکراللہ ولد بخت بلند نے576نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ اول مساوی بی اے میں جامعہ انوارالقرآن نرشک مردان کے طالب علم نے حفیظ الرحمن ولد مولانا عزیزالرحمن نے 594نمبرحاصل کرکے اسی درجہ میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن جبکہ اسی درجہ میں جامعہ احیاء العلوم گلی باغ مردا ن کے طالب علم محمد ذوہیب ولد ممتازالدین نے 589نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانیہ مساوی ایف اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم صابر خان ولد محمد آیاز نے 594نمبرات حاصل کرکے اسی درجہ میں ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجویدللعلماء میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد عباس ولد عبدالباسط نے 554نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للحفاظ میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد سلیما ن ولد طور خان نے 594نمبرات حاصل کرے اسی درجہ میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی درجہ میں جامعہ تعلیم القرآن مینگورہ سوات کے طالب علم ثناء اللہ ولد فضل مولی نے 589نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی درجہ میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم جلال احمد ولد سپین گل نے 586نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال دوم میں دارالعلوم صوابی مانیری پایاں صوابی کے طالب علم یاسر علی خان ولد شیر علی خان نے542نمبرات حاصل کرکے اسی درجہ میں ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں درجہ عالمیہ سال اول مساو ی ایم اے میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکوڑہ خٹک نوشہرہ کی طالبہ صائمہ گل بنت محمد زرین559نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں دوسری پوزیشن جبکہ اسی درجہ میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکبر پورہ نوشہرہ کی طالبہ منیبہ عارف بنت محمد عارف نے 558نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ سال دوم میں جامعہ فاطمۃ الزھرا گل آباد نوتھیہ جدید پشاور کی طالبہ عذراء بنت لعل خان589نمبرات لے کر پہلی جبکہ اسی درجہ میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کی طالبہ فائقہ فیاض بنت فیاض خان نے 582نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی طالبہ قرۃ العین بنت شکیل احمد نے 586نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں دوسری پوزیشن جبکہ اسی درجہ میں اسی مدرسہ کی طالبہ بلقیس بنت عطاء محمد نے 581نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ دوم میں جامعہ فاطمۃ الزھراء گل آباد نوتھیہ جدید پشاور کی طالبہ سائرہ کنول بنت رحمت حسین نے 580نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی درجہ میں جامعہ عائشہ صدیقہ بغدادہ مردان کی طالبہ حسینہ گل بنت محمد خواص نے579نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للعالمات میں جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لکی مروت کی طالبہ یاسین بی بی بنت فرید اللہ خان نے541لے کر ملک بھر میں دوسری جبکہ اسی مدرسہ کی طالبہ زینب بی بی بنت سعداللہ جان نے538نمبرات حاصل کرکے ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ دارسات دینیہ سال اول میں جامعہ عمر بن الخطاب سرائے صالح ہری پور کی طالبہ نداعلی بنت ظفر علی نے 664نمبرا ت حاصل کرکے ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سے درجہ عالمیہ بنین مساوی ایم اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم خلیل الرحمن ولد فضل حق نے صوبہ بھر میں اول، جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ کے طالب علم محمدزبیر ولد نورمت خان اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم عبدالوہاب ولد محمد اسماعیل دونوں نے صوبہ بھر میں دوسری جبکہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم عبدالرحمن ولد واحد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ موقوف علیہ میں صوبہ بھر میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طلبہ محمد نعیم ولد نجیب اللہ اور سلمان خان نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن جبکہ جامعہ المرکزالشرعیہ بنوں روڈ ڈی آئی خا ن کے طالب علم عبید الرحمن نے صوبہ بھر میں اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ سال دوم بنین جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم ذاکراللہ نے پہلی جامعہ عثمانیہ کے حمزہ خان اورجامعہ دارالعلو م اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ مردان کے طالب علم عثمان علی شاہ نے دوسری جبکہ جامعہ انوارالقرآن العلوم نرشک مردان کے طالب علم احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ سال اول بنین میں جامعہ انوارالقرآن نرشک مردان کے طالب علم حفیظ الرحمن نے پہلی،جامعہ احیاء العلوم نستہ روڈ مردان کے طالب علم محمد ذوہیب نے دوسری اورجامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم عامر خان نے صوبہ بھر میں اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ میں پہلی اور دوسری پوزیشن جامعہ عثمانیہ پشاور کے طلبہ عبدالکلام اور ذاکرا للہ جبکہ جامعہ دارالھدی کوہاٹ روڈ پشاور کے طالب علم ہدایت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ عامہ بنین میں صوبائی سطح پر تینوں پوزیشن جامعہ عثمانیہ پشاور کے طلبہ ، صابر خان ، محمد طلحہ ، عنایت اللہ نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسر ی پوزیشن اپنے نام کیے۔درجہ متوسطہ میں مدرسہ معہدالایمان محمودیہ ٹاون کوہاٹ کے طالب علم حق نوازنے صوبائی سطح پر پہلی ، جامعہ الزیتون مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد کے طالب علم حسنین احمد نے دوسری جبکہ جامعہ تعلیم القرآن باغ محلہ مینگورہ سوات کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔طالبات میں مختلف درجات میں صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والوں میں درجہ عالمیہ دوم میں جامعہ عربیہ للبنات کاکشال پشاور کی طالبہ شبانہ بنت رحمت راز نے پہلی ، جامعہ حمزہ بیاد سید الشہدا نوشہرہ کی طالبہ سمیہ بنت طارق نے دوسری ،جبکہ مرکز اصلاح البنات ڈیرہ اسماعیل خان کی طالبہ پروین بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکوڑہ خٹک نوشہرہ کی طالبہ صائمہ گل نے اول ، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکبر پورہ نوشہرہ کی طالبہ منیبہ عارف نے دوسری جبکہ جامعۃ اسلامیہ دارالعلوم دیوبندللبنات دیر کی طالبہ عائشہ بی بی بنت فضل حق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ دوم میں جامعہ فاطمۃ الزھہرا کی طالبہ عذارء نے پہلی جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کی طالبہ فائقہ فیاض نے دوسری ، جامعہ فاطمۃ الزھراء للبنات نوتھیہ جدید پشاور کی طالبہ سعیدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ اول میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کی طالبہ قرۃ العین بنت شکیل احمد نے پہلی ، جبکہ اسی مدرسہ کی طالبہ بلقیس نے دوسری اور جامعہ عثمانیہ پشاور کی طالبہ حمیر اشاہ بنت ظاہر شاہ اور جامعہ فاطمۃ الزھرا للبنات نوتھیہ جدید کی طالبہ عصمت عینا دونوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ دوم میں جامعہ فاطمۃ الزھرانوتھیہ جدید کی طالبہ سائرہ کنول نے پہلی ،جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بغدادہ مردان کی طالبہ حسینہ گل نے دوسری ، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی طالبہ ایمن بنت زرداد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ اول میں جامعہ البنات عربیہ امتیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی طالبہ زاہرہ فاطمہ بنت محمد اشفاق نے پہلی ، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی طالبہ بی بی ہاجرہ بنت عبدالرقیب نے دوسری ، مدرسہ عربیہ عائشہ للبنات چکدرہ دیر کی طالبہ سمیہ باری بی بی بنت عنایت باری ،جبکہ اسی مدرسہ سعدیہ باری بی بی دونوں نے دوسری اور جامعہ اشاعت القرآن للبنات گلشن آباد دیر کی طالبہ شیمہ خان بنت شیر حیات اور جامعہ فاطمۃ الزھرا للبنات اتمان زئی چارسدہ کی طالبہ نائلہ بی بی بنت ظاہر شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر