پارا چنار ،پی ٹی آئی کارکنوں کی اقبال سید کی قیادت میں ریلی

پارا چنار ،پی ٹی آئی کارکنوں کی اقبال سید کی قیادت میں ریلی

پارا چنار ( نمائندہ پاکستان )پی ٹی آئی کرم ایجنسی کے کارکنوں کی صدر اقبال سید میاں کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے لیکر کارکنوں نے عمران خان اور اقبال سید میاں کی حمایت میں نعرے لگائے کرم ایجنسی کے چھپری چیک پوسٹ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صدر سید اقبال میاں کی قیادت میں گاڑیوں کی ریلی نکالی جس میں ایجنسی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے پی ٹی آئی کی ریلی ستر کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاراچنار پہنچی جہاں ریلی اختتام پذیر ہوگئی اقبال میاں کے استقبال کے لئے جگہ جگہ استقبالیہ دروازے بنائے گئے تھے چائے اور شربت کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر پی ٹی آئی اقبال سید میاں نے کہا کہ عوام عمران خان کو کامیاب بنائیں اور ملک میں تبدیلی لانے کے لئے راہ ہموار کریں اقبال سید میاں کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنائیں اور ملک کو ترقی و کامرانی پر گامزن کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر