دکاندار رمضان المبا رک میں مہنگائی سے جتناب کریں : ضلعی انتظامیہ کوہاٹ

دکاندار رمضان المبا رک میں مہنگائی سے جتناب کریں : ضلعی انتظامیہ کوہاٹ

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) کوھاٹ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے انفورسمنٹ آفیسر نے کوھاٹ کے تمام بازاروں کے دکانداروں کو خبر دار کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران بازار میں کوئی ہتھ ریڑھی اور تجاوز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ اس ماہ مقدس میں روزہ داروں کو خرید و فروخت میں سہولت میسر ہو تاہم انہوں نے کہا کہ تجاوز کرنے والے اور ہتھ ریڑھیوں کو خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور مرتکب دکانداروں اور ہتھ ریڑھی کا سامان ضبط کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا جس میں جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں اور خریداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر کے ثواب حاصل کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر