چارسدہ ،رمضان المبارک آمد ،ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

چارسدہ ،رمضان المبارک آمد ،ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

چارسدہ (بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کی آمد ۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ناجائز لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، مہنگائی کنٹرول کرنے ، معیاری اشیائے خوور و نوش کی فراہمی اور بازاروں میں رش کنٹرول کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں جبری ،مصنوعی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔ جو فیڈرز اس وقت خسارے میں ہیں وہاں عوامی رابطہ مہم کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیدا کرکے انہیں بجلی بل بر وقت ادائیگی کی ترغیب دی جائیگی جبکہ اشیائے خوورد و نوش کی سابقہ قیمتیں بر قرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار چیک کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹیاں مختلف بازاروں میں لگا ئی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سبزی ، گڑ اور فروٹ کے کمیشن ایجنٹس کا کمیشن صرف سات فیصد ہو گااور ان کی باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ دریاؤں میں کشتی رانوں کو لائف جیکٹس اور کارڈ رکھنا لازمی ہو گا جبکہ اس حوالے سے ریسکیو 1122بھی چوک رہے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر کے مختلف بازاروں میں عوام کا رش بڑھ جاتا ہے جس کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے کر عوام سے تعاون کی اپیل کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے کہاکہ ضلع میں بند سکولز اب سو فیصد کھل چکے ہیں ۔ زمین مالکان اور محکمہ تعلیم کے درمیان تما م تنازعات حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ مصنوعی مہنگائی سے پرہیز کرکے عوام کے مقرر کر دہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...