صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے محمد عابد کو ریجنل سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا

صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے محمد عابد کو ریجنل سیکرٹری اطلاعات نامزد ...

پشاور( کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پشاور ریجن کے صدر شاہ فرمان نے محمد عابدکو پشاور ریجن کے سیکرٹری اطلاعات نامزدکرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی پشاور ریجن خیبرپختونخوا کے دفتر سے ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق محمد عابد نے بیلجیم جرمنی میں پی ٹی آئی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہے جبکہ 2011ء میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن، جنرل الیکشن 2013ء اور بلدیاتی الیکشن میں دن رات ایک کرکے پارٹی کے بہتر مفاد کے لئے کام کیا ہے اور ان کے خدمات کے اعتراف میں انھیں پشاور ریجن کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیاہے۔ پی ٹی آئی ریجن صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد عابد پشاور ریجن میں پارٹی کو مزید فعال کرنے اور میڈیا وسوشل میڈیا پر پارٹی کے پروگرامات اور بیانات اجاگر کرینگے جبکہ ورکرزکنونشن اور رابطہ عوام مہم میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ محمد عابد ضلع ناظم پشاور کے پرسنل سیکرٹری کے طور پر دوسال خدمات انجام دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر