ٍلینڈ ریکوزیشن کی اراضی مالکان ایبٹ آباد کو دستاویزات 25مئی تک پیش کرنے کی ہدایت

ٍلینڈ ریکوزیشن کی اراضی مالکان ایبٹ آباد کو دستاویزات 25مئی تک پیش کرنے کی ...

ٍ پشاور( سٹاف رپورٹر)لینڈ ایکو زیشن کلکٹر ایبٹ آباد نے سر کا ری سکیمو ں کے لئے حکو مت کی جا نب سے حا صل کی گئی ارا ضی کے ما لکا ن سے کہا ہے کہ وہ اپنی ارا ضی کے سلسلے میں میں دا ئر کی گئی عذردا ری کی دستاویزات 25مئی2018تک دفتر حصو ل ارا ضی ایبٹ آباد میں پیش کریں تا کہ اس طر ح کی عذردا ری متعلقہ ریفری کو رٹ کو بھجوا ئی جا سکے ۔اس با رے میں دفتر حصو ل ارا ضی ایبٹ آباد کے انچا رج کی جا نب سے متاثرہ ما لکا ن ارا ضی کو مطلع کیا گیا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے کسی بھی حصہ میں ان کی ارا ضی اگر کسی بھی سکیم کے تحت گو ر نمنٹ نے حاصل کی ہو اور اگر کسی بھی شخص یا اشخا ص نے دفتر حصو ل ارا ضی ایبٹ آباد میں ایسی ارا ضی کی قیمت یا تنا زعہ حصص کے ضمن میں عذردا ری دا ئر کی ہو تو وہ مورخہ25مئی2018سے پہلے دفتر حصو ل ارا ضی میں دستا ویزی ثبو ت کے ہمراہ حا ضر ہو ں تا کہ ان کی عذردا ری ضرو ری کاروا ئی کے بعد متعلقہ ریفری کو رٹ کو ارسا ل کی جا سکے ۔ما لکا ن کو خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ تا ریخ کے بعد کو ئی عذر قا بل قبو ل نہیں ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر