یو اے ای، رمضان المبارک کی آمد پر 935 قیدی رہا

یو اے ای، رمضان المبارک کی آمد پر 935 قیدی رہا

ابوظہبی (صباح نیوز)متحدہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر 935قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری ہوا ۔ جن قیدیوں کے ذمہ واجبات ہیں وہ رقوم صدر مملکت ادا کریں گے۔قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے مفاد کی خاطر رہائی کا حکم دیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر