سلامتی کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کے بیان کی وضاحت کی گئی، رانا افضل

سلامتی کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کے بیان کی وضاحت کی گئی، رانا افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کے بیان کی وضاحت کی گئی ہے، بدقسمتی ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر اپوزیشن جماعتیں بھارتی لابی کا بیانیہ اسمبلی کے اندر بیان کر رہے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کے مفادات کو بیچنا ہوتا تو وہ کبھی بھی بین الاقوامی دباؤ کے باوجوش ایٹمی دھماکے نہ کرتے،اگر کسی کو نواز شریف کی حب الوطنی پر شک ہے تو قومی کمیشن بنا دیں جو تحقیقات کرے ، عمران خان بولتے پہلے میں ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں اسی لیے ان کو الزام خان کہا جاتا ہے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے اوپر غداری کے مقدمات رد کر دیے ہیں۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر اپوزیشن جماعتیں بھارتی لابی کا بیانیہ اسمبلی کے اندر بیان کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے واضح بیان کے بعد میڈیا اور سیاست میں بیان بازی بند ہو جانی چاہیے تھی۔
رانا افضل