عوام کی خدمت ،ملکی ترقی کے ویژن نے پی ٹی ؤئی میں شمولیت پر مجبور کیا:چودھری امجد

عوام کی خدمت ،ملکی ترقی کے ویژن نے پی ٹی ؤئی میں شمولیت پر مجبور کیا:چودھری ...

راولپنڈی(انٹر ویو : سید گلزار ساقی) تحریک انصاف کے راہنما حلقہ پی پی 13سے امیدوار حاجی چوہدری امجد نے کہا ہے کہ ہزاروں ووٹرز اور مختلف برادریوں اصرارپر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے منتخب ہو کر پی پی 13میں کینسر ہسپتال اور پوٹھوہار یونیورسٹی کے لئے سینکڑوں کنال جگہ عطیہ کروں گا ہر یونین کونسل میں ہسپتال ، گراؤنڈ اور گرلز سکول قائم کروں گا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اقتدار یا دولت کی حوس نہیں ہے صرف عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی پذیر بنانے کے ویژن نے مجھے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مجبور کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، حاجی چوہدری امجد نے کہا کہ16سال کی عمر میں اپنے گاؤں کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے میں سائیکل سفر کرتے ہوئے لوگوں کے کام کرتا تھا انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے فارم کی تصدیق کروانے کے لیئے کم عمری ہی میں مجھے لوگ کہا کرتے تھے اور میں ویلفیئر اور عوام کی خدمت کی خاطر گرمی ہو یا سردی سب کے فارم تصدیق کروا کر دیتا جس پر اُس وقت کے لوگ آج بھی مجھے یاد دلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کرنے کے لیے سیاست میں آیا ہوں پچھلے 25سال سے حاجی امجد گروپ بنا رکھا جسکے پلیٹ فارم پر عوامی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کوٹھہ کلاں میں ویلفیئر کے جو کام کئے ہیں اسکی مثال کسی اور علاقے یا یونین کونسل میں نہیں ملتی حاجی امجد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم نے گروپ کھڑا کیا تھا جہ کہ بھاری اکثریت سے چئیرمین،وائس چیئرمین اور کونسلرز سمیت جیتے گئے تھے ، ہم نے بلدیاتی انتخابات میں جو عوام کے ساتھ وعدے کئے تھے اُن میں سے98فیصد مکمل کروا دیئے ہیں باقی کام بھی انتخابات سے قبل مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آزاد حیثیت سے لڑے تھے مسلم لیگ(ن) سمیت دیگر امیدوار کو بھاری ووٹوں سے شکست دی تھی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی13میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب لرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے پیچھے یونین کونسل کوٹھہ کلاں ، یونین کونسل تراہیہ،یونین کونسل توپی،یونین کونسل مورگاہ، یونین کونسل گلریز سمیت چکلالہ،بحریہ ٹاؤن،ڈیفنس چکلالہ کینٹ سمیت دیگر علاقے کے لوگوں نے مجھے اس قدر مجبور کی اہے کہ مجھے از خود انتخاب میں حصہ لینا پڑا ہے ورنہ میں تو اپنے بھتیجے بلال مسکین کو امیدوار کھڑا کرنا چاہتا تھا انہوں نے کہا صوبائی اسمبلی کے انتخاب کیلئے میں ذاتی طور پر 20سے25ہزار ووٹوں کے ساتھ انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں ، اور تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو پیسے کا لالچ ہے نہ ہی اقتدار کا لالچ ہے میں تو صرف اور صرف اپنے حلقے کی عوام کو اُن کے حقوق دلانے اور اُن کی ترقی کیلئے صوبائی الیکشن لڑوں گا انہوں نے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے انتخاب میرا حصہ لینے کا پروگرام تھا لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے عوامی اور ملکی ترقی کے ویژن کو دیکھ کر اُن کی قیادت میں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران اُن کے تاثرات سے مجھے محسوس ہوا ہے کہ جس طرح بغیر لالچ کے میں عوام کی خدمت کر رہا ہوں اس طرح عمران خان پورے ملک کی خدمت کرنا اور عوام و ملک کو ترقی دلانے کا جذبہ رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پی پی13کے تکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے ، حاجی امجد نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی مدد اور آل رسولؐ کے صدقے اور عوام کے تعاون سے بھاری اکثریت سے انتخاب جیتیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر چوہدری تنویر خان اور ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل سے میرے خاندانی تعلقات ہیں اُن سے میں نے درخواست کی ہے کہ وہ اس دفعہ ہمارا ساتھ دیں کیونکہ میں بھی اُن کا بھرپور ساتھ دیتا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر اس حلقہ پی پی13میں کینسر ہسپتال اور پوٹھوہار یونیورسٹی کے قیام کے لئے سینکڑوں کنال جگہ عطیہ کے طور پر دونگا انہوں نے کہا کہ میری والدہ (ملکاں بی) مرحومہ کو کینسر کا مرض تھا اس مرض کی وجہ سے اُن کی موت ہو گئی تھی اپنی ماں کی یاد میں کینسر ہسپتال کے لئے جگہ دوں گا جبکہ حلقہ کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے پوٹھوہار یونیورسٹی کے لئے بھی سینکڑوں کنال جگہ عطیہ کروں گا انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار یونیورسٹی سمیت دیگر ہسپتالوں پر لوگ سیاست کرتے آرہے ہیں لیکن میں منتخب ہو کر یقینی بناؤں گا،حاجی امجد نے کہا کہ بیواؤں کے لیے 5ہزار ماہانہ وظیفہ دے رہا ہوں جبکہ بے روگاروں کو ملازمت دلوانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں بحریہ ٹاؤن میں ایک ہزار کے قریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کر چکا ہوں جبکہ کوٹھہ کلاں میں ملکاں بی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سلائی سنٹر قائم کیا جہاں پر خواتین کام سیکھ رہی ہیں اور سلائی کڑھائی میں ہونے والی آمدن سلائی سنٹر میں کام کرنے والی خواتین پر تقسیم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہر ہفتہ فری کیمپ لگا کر عوام کے لئے علاج بھی فری کر رکھا ہے کوٹھہ کلاں ہسپتال میں ذاتی خرچ پر جدید بنا دیا ہے اب جلد آپریشن تھیٹر بھی بنادوں گا انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کے لئے روزانہ فری دسترخوان ٹرسٹ کے اندر جاری ہے جہاں پر غریب لوگ باعزت طریقے سے کھانا کھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ جس سے بھی ہے مجھے پروا نہیں مجھے عوامی حمایت حاصل ہے،اللہ تعالیٰ کی مدد رسول کے صدقے اور عوام کی ووٹوں سے کامیابی حاصل کر دوں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر