اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں تین رکنی لارجر بینچ کے روبرو اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا اور معاملہ دوبارہ سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ بجھوایا ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کئی اسکولز عدالتی حکم کے باوجود نیا چالان جمع نہیں کر رہے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سے 10 فیصد تک اضافی فیسیں طلب کر رہے ہیں ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ جو اسکولز عمل درآمد نیں کر رہے ، آپ ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔

Back