ڈیفنس ویو میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ایکشن کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس ویو ریذیڈنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈیفنس ویو میں پانی کی شدید قلت اور ٹینکر مافیا کی من مانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے رکن سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیفنس ویو کے علاقہ مکینوں کو فی الفور پانی فراہم کیا جائے اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے۔اراکین ایکشن کمیٹی نے کہاکہ ڈیفنس ویو کے آباد ہونے سے اب تک یہاں کے مکینوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔پینے کے پانی کے لیے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔پانی کی فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ عوام کی جانب سے واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بار بار ملاقاتیں اور شکایات کے باوجود پانی کی فراہمی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اور صوبائی حکومت کے عہدیدار علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اد اکریں تاکہ ڈیفنس ویو کے عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے۔