میپ کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکا ن کا انتخاب

میپ کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکا ن کا انتخاب

کراچی(پ ر) مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے مورخہ 08 مئی 2018 ء کو کراچی میں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آفس کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔نئے منتخب ہونے والے عہدیداران میں ، صدر؛آصف اکرام، نائب صدر؛عامر جلیل عباسی،اعزازی سیکریٹری؛ طالب ایس کریم اور اعزازی خزانچی؛ریاض ٹی چنائے شامل ہیں۔ MAP کی52 ویں سالانہ جنرل میٹنگ(AGM) مورخہ 30 اپریل 2018 ء کو منعقد ہوئی جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا، اس کے علاوہ اس اجلاس میں 2017 ء کے مالی سال کے اختتام پر اکاؤنٹس کی منظوری اور آڈیٹرز کا تقرر بھی کیا گیا۔ایگزیکٹو کمیٹی 2018 تا 2021 کی مدت کے لئے منتخب کی گئی جس میں آصف اکرام، منیجنگ ڈائرکٹر SICPA انکس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ،عامر جلیل عباسی،سینئر پارٹنر برائے KPMG تاثیر ہادی اینڈ کو،طالب سیّد کریم، پریزیڈنٹ برائے انسٹیٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ ، سرفراز اے رحمن ، ایگزیکٹو کوچ اور کنسلٹنٹ، محترمہ سعدیہ نوید، ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر انگلش بسکٹ مینوفیکچرر(پرائیویٹ) لمیٹڈ،، سیّد صلاح الدین حیدر،پریذیڈنٹ اینڈ سی ای او، 21st سینچری رئیل اسٹیٹ، ہمایوں بشیر، چیئر مین نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،ریاض ٹی چنائے،سی ای او برائے انٹرنیشنل انڈسٹریز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ،جاوید احمد، منیجنگ ڈائرکٹر اینڈ سی ای اوجوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈاورڈاکٹر امجد وحید NBP فنڈزکے سی ای او شامل ہیں۔مسٹر صلاح الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، MAP کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...