بمبئی Chowpattyاور امن ایمبولینس کے درمیان اشتراک

بمبئی Chowpattyاور امن ایمبولینس کے درمیان اشتراک

کراچی( پ ر)کریسنٹ اسٹار گروپ کی فرنچائز بمبئی Chowpattyاور امن فاؤنڈیشن کے درمیان امسال رمضان المبارک کے دوران امن ایمبولینس نیٹ ورک کی معاونت کیلئے باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس اشتراک کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران بمبئی Chowpattyسے خریدی جانے والی اشیاء پر ایک مخصوص رقم امن آپریشنز کے تحت زندگی بچانے کیلئے عطیہ کی جائیگی ۔اس شتراک کے ذریعے دونوں ادارے کراچی میں امن ایمبولینسز اور قیمتی جانیں بچانے کیلئے زندگی بچانے والی ان لائف سیونگ ایمبولیسنز سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی ملکر کام کرینگے ،اس وقت کراچی کی دو کروڑ سے زائد آبادی کیلئے امن فاؤنڈیشن کی جان بچانے والی60ایمبولینسز خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ اس قدر بڑی آبادی والے شہر کیلئے جان بچانے والی کم از کم 200ایمبولینسز کی اشد ضرورت ہے ،معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کریسنٹ اسٹار گرپ کے سی ای او نعیم انور کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی شہر کی بڑھی ہوئی آبادی کے پیش نظر جانیں بچانے والی ان ایمبولینسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے امن فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ،ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مل جل کر ہی مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ،کریسنٹ اسٹار گروپ کراچی کا حصہ ہے اور ہمیں اس شہر کیلئے خدمات انجام دینے پر دلی مسرت ہوگی ،دونوں ادارے اس فلاحی مقصد کیلئے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے راغب کرینگے ،امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن فاؤنڈیشن اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ ہمیں ایسے اداروں کا ساتھ میسر ہے جو کہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں ،ایسے اداروں کے تعاون سے ہماری ایمبولینس سروس کی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا اور ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت انجام دے سکیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر