کراچی ، گلستان جوہر سے گلا کٹی لاش برآمد

کراچی ، گلستان جوہر سے گلا کٹی لاش برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گلا کٹی ایک شخص کی لاش ملی،ادھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان اسماعیل اور جاوید کو گرفتار کرکے اسلحہ،مسروقہ سامان اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔جمشید کواٹر پولیس نے منشیات فروش نعیم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔نیوکراچی میں پولیس سے مقابلے کے بعد ،دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار،کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...