دھماکہ خیز مواد رکھنے کا ملزم عدم ثبوت کے باعث بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیرمواد اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ منگل کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزم اشرف علی عرف نوشاف کے خلاف دائر دھماکہ خیرمواد اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں ملزم اشرف علی عرف نوشاد کے خلاف استغاثہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوئی۔۔۔عدالت نے ملزم اشرف علی کو عدم ثبوت کی بناپر دونوں مقدمات میں بری کردیا۔۔۔واضح رہے کہ ملزم اشرف علی عرف نوشاد کے خلاف تھانہ اورنگی میں 2018 میں دھماکہ خیر مواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔