جاگراں نیلم حادثے پر بہت افسوس ہے،اخترپرویزاعوان

جاگراں نیلم حادثے پر بہت افسوس ہے،اخترپرویزاعوان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پی پی پی آزادکشمیر کے مرکزی آرگنائزر ممبر کشمیو کونسل اختر پرویز اعوان نے جاگراں نیلم حادثے میں 12سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ممبر کشمیر کونسل نے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے میں بارہ سیاح جاں بحق ہوئے 11زخمی ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے مقامی رضا کاروں کی اس سلسلہ میں کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کے غیور نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی بھائیوں کے لیے جان کے نذرانے پیش کر سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...