مظفرآباد،تجارتی مراکز میں فٹ پاتھوں کی تعمیر،ٹریفک جام معمول بن گیا

مظفرآباد،تجارتی مراکز میں فٹ پاتھوں کی تعمیر،ٹریفک جام معمول بن گیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد تا چکوٹھی تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے دونوں اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر سے سڑک کی چوڑائی کم ہو گئی۔ٹریفک جام رہنے لگی۔مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سمیت انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔بازار میں ایک گاڑی کھڑی ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام ہو جاتی ہے۔بازار میں ٹرک کھڑا ہونے سے بھی ٹریفک کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔گاڑیوں کی پارکنگ اور اڈے بھی روڈ پر قائم،گڑھی دوپٹہ ،چٹھیان، ضلع جہلم ویلی کے بازار ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی میں ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں۔جسکی وجہ سے بازار سے گزرنے والی سڑک کی چوڑائی کم ہے۔بازار میں دکاندار ار گاہک اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں جبکہ عام ٹرانسپورٹ کے بیشتر اڈے اور سٹاپ بھی سڑک کے اوپر قائم ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر