’’فیضان رمضان ‘‘تربیتی کورس یکم رمضان سے راولپنڈی کینٹ میں شروع ہو گا

’’فیضان رمضان ‘‘تربیتی کورس یکم رمضان سے راولپنڈی کینٹ میں شروع ہو گا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام’’فیضان رمضان ‘‘تربیتی کورس یکم رمضان سے راولپنڈی کینٹ میں شروع ہو گا ۔چیئرمین بزم فروغ تعلیمات اسلام راولپنڈی کینٹ علامہ محمد نوید احمد سیالوی کے مطابق رمضان المبارک کی فیوض و برکات سے کماحقہ استفادہ اور رمضان المبارک کے دیگر امور و مسائل پرروشنی ڈالنے کے لیے ’’فیضان رمضان ‘‘تربیتی کورس یکم رمضان سے مرکزی جامع مسجد میراں بخش راولپنڈی کینٹ میں شروع ہو گا ۔قاری نوید سیالوی نے بتایاکہ قبل ازیں بھی مسجد ہذا میں ’’فہم دین کورس ‘‘ پہلے سے ہی جاری ہے جو کہ یکم رمضان سے قبل اختتام پذیر ہو جائے گا ، فہم دین کورس کے شرکاء کو مختلف شرعی مسائل چاند دیکھنے کے احکام ،روزہ کے مسائل ،احکام زکواۃ ،روزہ ٹوٹنے کے اسباب ،کفارہ ،تراویح ،اعتکاف ،فضائل شب قدر اور صدقہ فطر جیسے مسائل سے آگاہی دی جا رہی ہے ۔قاری نوید سیالوی نے کہاکہ ہمارے تمام تر دنیاوی مسائل کا حل اتباع سنت میں پوشیدہ ہے ۔تمام اہل اسلام کو چاہیے کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر تمام فرض اور نفلی عبادات کا خشوع و خضوع کے ساتھ اہتمام کرکے ارضی و سماوی آفات سے چھٹکارے کا سامان کریں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کی دین مبین سے آگہی وقت کا تقاضا ہے تاکہ یہ نوجوان نسل بہترین مسلمان کے درجے پر فائز ہو کر معاشرے کا بہترین شہری بنیں اور پیارے وطن عزیز کی معاشی ،اقتصادی و اخلاقی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...