سیدظہیرعلی مشہدی ٹی این ایف جے تحصیل کونسل ،علامہ سیدقلب بخاری راولپنڈی کینٹ کے صدرنامزد

سیدظہیرعلی مشہدی ٹی این ایف جے تحصیل کونسل ،علامہ سیدقلب بخاری راولپنڈی ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کااہم اجلاس ضلعی صدرالحاج غلام مرتضی چوہان کی زیرصدارت منعقدہوا علامہ سیدزاہدعباس کاظمی اورسیدعلی اجودنقوی مہمانان خصوصی تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمی فعالیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے راولپنڈی میں رکنیت سازی مہم تیز کی جائے گی ۔اس موقع الحاج غلام مرتضی چوہان نے ماتمی رہنما سیدظہیرعلی شاہ مشہدی کوتحصیل کونسل راولپنڈی جبکہ علامہ سیدقلب عباس بخاری کو راولپنڈی کینٹ کاصدرنامزدکیا۔ ضلعی صدرنے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے تحریک کے اغراض و مقاصد اوراہداف کے بارے میں روشنی ڈالی اورقائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے وضع کردہ پانچ اصولوں ولایت علی ؑ ، عزائے حسین ؑ ، حرمت سادات،مرکزیت اور احترام مرجعیت کواجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان پاکیزہ اہداف سے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس بارے میں ہرگز کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے نئے عہدیداراوں کو تاکید کی کہ وہ تنظیم کے آئین کے مطابق اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مزید جاں فشانی ، محنت اور لگن کیساتھ عملی جدو جہد جاری رکھیں۔ الحاج غلام مرتضی چوہان نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب آپس میں شیر و شکر ہیں ، جو مل جل کر میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں میں شرکت اور ان کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان جلوسوں کو دنیا کی کوئی طاقت محدود یا مسدود نہیں کر سکتی ۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر دینی اہداف کے حصول کیلئے انکی آوازپر لبیک کہتے ہوئے مشن ولایت علی ابن ابی طالب ؑ ،عزاداری سید الشہداء کے دفاع و فروغ کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیاگیا۔اجلاس میں ٹی این ایف جے ریجنل کونسل راولپنڈی کے سیکرٹر شعبہ حج و زیارا ت سید شاہ حسین کاظمی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا اور اُنکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر