سانحہ جاگراں،مقامی شخص سمیت6افرادکی لاشوں کی تلاش جاری

سانحہ جاگراں،مقامی شخص سمیت6افرادکی لاشوں کی تلاش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)سانحہ جاگراں مقامی شخص سمیت چھ افراد کی لاشوں کی تلاش جاری، ریسکیو ٹیموں نے مختلف مقامات پرتلاش شروع کر دی۔دیولیاں سے مظفرآباد تک ممکنہ جگہوں پر جہاں سے لاش ملنے کی توقع ہو ایسی جگہوں میں افواج پاکستان کے جوان مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ریسکیو 1122سمیت مقامی انتظامیہ بھی تلاش میں حصہ لے رہی ہے۔اکثر اوقات دریاء میں موجود بڑے پتھروں کے نیچے پھنسنے کی وجہ سے بھی لاشیں ملنے میں مشکلات ہوتی ہیں اور دریاء میں موجود قدرتی غار بھی ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔دیولیاں کے علاوہ مظفرآباد میں چھتر کے مقام پر تلاش کی جا رہی ہے۔جاگراں کے نوجوان صائم شفاعت کی لاش کی بھی تلاش جاری ہے۔مذکورہ نوجوان پل کے پاس پکوڑے فروخت کرتا تھا جب پل ٹوٹا تو وہ سیاحوں کی مدد کیلئے گیا تھا لیکن جاگراں نالے کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا بعدازاں غیر موجودگی کا احساس ہونے پر مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ نوجوان 26سالہ صائم شفاعت سیاحوں کی مدد کرتے ہوئے دریاء کی لہروں کی نظر ہو گیا ہے۔