دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں، دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے،ملیحہ لودھی

دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں، ...
دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں، دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے،ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بےگناہ فلسطینی شہیدہوئے،دیرینہ حل طلب تنازعات اورغیرملکی تسلط انتہاپسندی کاباعث بنتے ہیں،غیرملکی تسلط،دیرینہ حل طلب معاملات کوزیربحث لایاجاناچاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کی،ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے،ان کا کہناتھا کہ دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسند ی کا باعث بنتے ہیں،اجلاس میں غیر ملکی تسلط اور دیرینہ حل طلب معاملات کو زیربحث لایا جانا چاہئے۔