ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور دیگر کا جمعہ کو بیان ریکارڈ ہوگا

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور دیگر کا جمعہ کو بیان ریکارڈ ہوگا
ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور دیگر کا جمعہ کو بیان ریکارڈ ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر جرح 21 مئی تک ملتوی کردی گئی جبکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد ملزم نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ واجد ضیا کا گزشتہ روز بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج سے جرح کا آغاز ہوگیا۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک کےلئے ملتوی کردی اور خواجہ حارث آئندہ سماعت پر بھی واجد ضیا پر جرح کا عمل جاری رکھیں گے۔

شریف خاندان کےخلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور دیگر کو آج سوالنامہ دیا جائے گا جس کے بعد جمعہ کو ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی نیب کے گواہ تھے اور انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد