کراچی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد سیاسی تصادم کو روکنے کیلیے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا، کیمروں والی موبائلوں سے اب تمام سیاسی جلسوں اور اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جائے گی،زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق کراچی پولیس چیف نے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو چار کیمروں والی پولیس موبائل تیار کرنے کی ہدایت کردی، جس سے سیاسی، سماجی اور لسانی اجتماعات کی فوٹیجز بنائی جائے گی۔
تصادم کے نتیجے میں ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتاہے، کیمروں سے اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جا سکے گی، زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔