نوازشریف کا متنازع بیان بالآخر شاہد خاقان عباسی خود کھل کر میدان میں آگئے، وہ کام کردیا کہ جان کر ہرپاکستانی دنگ رہ جائے گا

نوازشریف کا متنازع بیان بالآخر شاہد خاقان عباسی خود کھل کر میدان میں ...
نوازشریف کا متنازع بیان بالآخر شاہد خاقان عباسی خود کھل کر میدان میں آگئے، وہ کام کردیا کہ جان کر ہرپاکستانی دنگ رہ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پر پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو اعتماد میں لینے کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ارکان کا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،حکمراں جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا اور وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے متنازع بیان پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا جب کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی متفقہ طور پر نواز شریف کے بیان کو مسترد کیا جبکہ 14 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے نواز شریف سے ملاقات کی اور پھر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ، شہباز شریف اور ان کی جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی