رمضان کی آمد آمد لیکن کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ،کے الیکٹرک نے20 مئی کی نئی تاریخ دے دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان کی آمد آمد ہے لیکن کراچی میںبد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا، دوسری جانب کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور اسٹیشن کی مرمت کے لیے 20 مئی کی نئی تاریخ دے دی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن کے خراب یونٹ کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے پرزہ ہالینڈ سے لایا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق 41 ٹن وزنی پرزہ ہوائی جہاز کے ذریعے آج کراچی پہنچے گا جبکہ پرزے کی تنصیب کے لیے بیرون ملک سے ماہرین بھی بلائے گئے ہیں، پرزے کی تنصیب کا عمل 20 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام امور کی نگرانی چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر کر رہے ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے یونٹ کی بحالی سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔