نواز شریف پر بھارت رقم منتقلی کا الزام: چیئرمین نیب آج قائمہ کمیٹی میں پیش ہونگے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4اعشاریہ 9ارب روپے کی بھارت منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال آج قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو آج کےلئے طلب کیا تھا۔
قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے۔