اورنج ٹرین کا آج ڈیرہ گجراں تا لکشمی چوک آزمائشی سروس کا آغاز ہوگا

اورنج ٹرین کا آج ڈیرہ گجراں تا لکشمی چوک آزمائشی سروس کا آغاز ہوگا
اورنج ٹرین کا آج ڈیرہ گجراں تا لکشمی چوک آزمائشی سروس کا آغاز ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)اورنج ٹرین کا آج ڈیرہ گجراں تا لکشمی چوک آزمائشی سروس کا آغاز ہو گا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ہوگا، جس کا جائزہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لیں گے، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے۔

ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلٰی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔