تربیلا پلانٹ میں فنی خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

تربیلا پلانٹ میں فنی خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے ...
تربیلا پلانٹ میں فنی خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے،پارلیمنٹ ہاوس بھی تاریکی میں ڈوب گیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او ر دیگر تمام اراکین اسمبلی میں پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا شار ٹ فال7ہزار میگا واٹ سے تجاوزکر گیا شارٹ فال سے پنجاب اسلام آباداور خیبرپختونخوا میں بجلی غائب ہو گئی،سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے جبکہ این پی سی سی کے حکام کا کہنا ہے پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہوجائیں گے اور ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ ادھر پنجاب کی صنعتوں کو 10 گھنٹے لوڈشیدنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد