وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی ، ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل چھین لیا

وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی ، ویڈیو بنانے کی کوشش پر ...
وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی ، ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل چھین لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔سیکیورٹی سٹاف نے پارلیمانی اجلاس کی ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل فون چھین لیا اور صحافیوں کو کمیٹی 2روم میں روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔جس میں آئندہ کی صورتحال اور قومی اسمبلی میں لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔وزیراعظم نے نواز شریف کے حالیہ بیان کے سے پید اہونے والی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے صحافیوں کو کمیٹی 2روم میں روک دیا اور ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل فون بھی چھین لیا۔